لاہورشہرکے بیشترپمپس پرپٹرول کی قلت برقرار ہے جس کے باعث سرکاری ملازمین اورکاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔  

لاہورکے بیشترعلاقوں میں پٹرول پمپس نے پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے فروخت بند کردی ہے جبکہ چند سٹیشنز جہاں پٹرول موجود ہے وہاں لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور شہریوں کو مطلوبہ مقدار سے کم پٹرول دیا جارہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیاں سرکلرڈیٹ کی وجہ سے پٹرول درآمد نہیں کررہی ہیں جس سے ڈیمانڈ اورسپلائی میں فرق آگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگلے چند دن بھی یہی صورت حال رہی تو شہرکے تمام پٹرول پمپ بند ہو جایئں گے۔ یاد رہے کہ وقت نیوز نے پٹرول کی ممکنہ قلت کی خبر چند روز قبل ہی نشرکردی تھی۔

ای پیپر دی نیشن