کراچی اور کوئٹہ میں آج گیس کی فراہمی کی بندش سے قبل سی این جی سٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔ اس موقع پرشہریوں نے ہفتہ وار سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور سہولیات کی فراہمی روکنے کے عمل کو حکومت کی ناکامی قرار دیا ۔ دوسری جانب سی این جی اسٹیشنزکی ہفتہ وار بندش کے باوجود ملک میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر کوئی فرق نہیں پڑا جس کے باعث سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت کو سی این جی اسٹیشنز کی ہفتہ وار بندش نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔
واضح رہے کہ سی این جی اسٹیشنز کی ہفتہ وار تعطیل کا فیصلہ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے کیا تھا تاہم اس فیصلے سے بجلی کی صورتحال زیادہ بہتر نہ ہوسکی جس سے عوام اور سی ای جی اسٹیشنزمالکان کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔