پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقامی میڈیا کو بریف کیا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ زیرحراست پاکستانی سیف الرحمن کو دھوکے سے پھنسایا گیا ہے، اس کے کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ سیف الرحمن چند ماہ قبل اپنےامریکہ میں اپنےبھائی سے مل کرآیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چلی میں سیف الرحمن کو دھوکے سے امریکی سفارت خانے میں بلا کر گرفتار کیا گیا ہے ۔ ادھر ڈیلی دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور دیگر ملکوں میں مختلف پاکستانیوں کی گرفتاریوں سے ایسا دکھائی دیتا ہے جیسے اوبامہ انتظامیہ نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اپنےاہم ترین اتحادی کو بلیک میل کرنے اورخوفزدہ کرنےکی مہم چلا رکھی ہے۔