سندھ ہائی کورٹ میں انتخاب عالم سوری نے درخواست دائر کی تھی کہ حکومت نے شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جو کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق پابندی یہ کہہ کر لگائی گئی تھی کہ اس سے ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مدد ملے گی تاہم اس پابندی کے بعد بھی جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس پابندی کو ختم کیا جائے درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے پولس سے پابندی لگنے سے تین ماہ قبل اور بعد کی کرائم رپورٹ طلب کرلی۔