نوائے وقت گروپ کے زیر اہتمام ”معیشت کو درپیش چیلنجز“ کے موضوع پر پری بجٹ سیمینار

May 14, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (کامرس رپورٹر) نوائے وقت گروپ کے زیر اہتمام ”معیشت کو درپیش چیلنجز“ کے موضوع پر پری بجٹ سیمینار کل (15 مئی) کو آواری ہوٹل میں صبح 10 بجے سے دوپہر اڑھائی بجے منعقد ہو گا۔ سیمینار کےلئے ایم سی بی (بنک) نے تعاون کیا ہے۔ سیمینار میں سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز‘ سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا‘ ایم سی بی بنک کے صدر عاطف باجوہ‘ سابق گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین‘ ماہرین معیشت ڈاکٹر رفیق احمد‘ ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی‘ ڈاکٹر عائشہ پاشا‘ ڈاکٹر قیس اسلم‘ کے ایم اعظم‘ مسز شفقت سلطانہ اور طارق جمیل خطاب کریں گے۔ نظامت کے فرائض دی نیشن کی ایڈیٹر ڈاکٹر شیریں مزاری ادا کریں گی۔
مزیدخبریں