اسلام آباد(این این آئی+اے ایف پی)امریکی حکام نے پاکستانی قانون نافذ کر نے و الے اداروں کی تحویل میں موجود اسامہ بن لادن کی تین بیواﺅں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق تینوں خواتین سے آئی ایس آئی اہلکاروں کی موجودگی میں پوچھ گچھ کی گئی ۔ تحقیقات کرنے والے امریکی افسران کا کہنا ہے کہ اسامہ کی بیواﺅں سے کچھ زیادہ نئی معلومات نہیں ملی تاہم ابھی تحقیقات ابتدائی سطح پر ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اسامہ کی سب سے بڑی بیوی نے تمام گھر والوں سے پوچھے گئے سوالات کا جوا ب دیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام تینوں خواتین سے علیحدہ بات چیت کرنا چاہتے تھے ۔اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے ترجمان جے کیری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے تفتیش کےلئے اسامہ کی بیویوں تک رسائی دے دی ہے۔
پوچھ گچھ
پوچھ گچھ