اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن کے دوران ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے حوالے سے خفیہ اداروں کے کردار سے متعلق کوئی بات نہ کی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں خطاب اور اپنی پریس کانفرنسز میں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے رہے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ادارے کے روابط مسلم لیگ ن کو آئی ایس آئی کی طرف سے توڑنے کے الزامات لگائے گئے جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صرف ڈی جی آئی ایس آئی کی بریفنگ کو سیاسی بیان قرار دیا تاہم انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی سے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے حوالے سے کوئی سوال نہ کیا۔
ریمنڈ رہائی