ٹوکیو(ثناءنیوز) نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسین نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کر کے تعمیری مذاکرات شروع کریں۔جولائی سے افغان فورسز کو افغانستان میں امن و امان کی ذمہ داری منتقل کرنا شروع کریں گے اور یہ عمل2014ء میں مکمل ہوجائے گا۔ جنرل راسموسین نے ان خیالات کا اظہار جاپان میں ایک یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بالخصوص خطے میں طویل المیعاد امن کیلئے پاکستان کی مثبت سرگر میوں کی ضرورت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کریں تاکہ تعمیری مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو۔ لیبیا کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہاں حزب اختلاف کی جمہوری قوتیں اور عالمی سیاسی حمایت بالا آخر کرنل قذافی کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کردیں گی۔
راسموسین