سکيورٹی ذرائع کے مطابق خيبر ايجنسی کی تحصيل باڑہ کے علاقے شلوبر ميں پيش قدمی کے دوران سکيورٹی فورسز اور شدت پسندوں ميں جھڑپ ہوئی.جھڑپ ميں آٹھ شدت پسند مارے گئے جبکہ کئی فرار ہوگئے.ادھرکرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں نو شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب مہمند ايجنسی کی تحصيل خويزئی ميں شدت پسندوں نے ليويز اور امن لشکر کی مشترکہ چيک پوسٹ پر حملہ کرديا.فائرنگ کے تبادلے ميں امن لشکر کے چار رضا کار زخمی ہوگئے.امن لشکر اور ليويز فورسز کی جوابی فائرنگ پر شدت پسند فرار ہوگئے.