لاہور (خصوصی نامہ نگار) نارووال کا تین رکنی وفد جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ سب جیل میں ملاقات کرے گا۔ رانا محمد رفیق سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان مسلم لیگ ضلع نارووال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفد میں محمد احمد، محمد طارق سلم اور وہ خود شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے چیف کمشنر اسلام آبا دکو باضابطہ طور پر تحریری درخواست بھجوا دی ہے۔ امید ہے کہ ہمیں ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔ کیونکہ یہ ہمارا جمہوری حق ہے۔
نارووال کا تین رکنی وفد پرویز مشرف سے سب جیل میں ملاقات کرے گا
May 14, 2013