کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ حلقہ این اے 129 اور پی پی 159 ، 161 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پنجاب کے خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کی بھاری لیڈ کے ساتھ کامیابی پر جشن مٹھائیاں تقسیم، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، شیر آیا کے نعرے، رانا مبشر اقبال، طلحہ برکی، راﺅ شہاب الدین نے مسلم لیگی کارکنوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ رانا مبشر اقبال نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں نے دن رات ایک کرکے امیدواروں کو کامیاب کروا کر اپنا حق ادا کردیا ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک سے تمام اندھیرے ختم کردیں گے۔ عوام کی ترقی، فلاح کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ڈکٹیٹر نے ختم کیا تھا۔ اب پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کی طرف گامزن ہوچکا ہے، وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری کا نام نشان نہ رہے گا۔ میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان بین الاقوامی سطح پر بہترین مقام حاصل کرے گا۔ مسلم لیگ ن کے خلاف تمام جماعتوں نے اتحاد کرکے اپنی حیثیت دیکھ لی عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ کسی کے کھوکھلے نعروں میں آنے والے نہیں۔ دھاندلی کا الزام لگانے والے اپنی شکست تسلیم کےک ملک کی بقا کی خاطر میاں نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ ملک کے اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے نمٹا جاسکے۔ الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے انشاءاللہ مسلم لیگ ن پورے کرے گی۔