لاہور (لیڈی رپورٹر) الیکشن 2013ءمیں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد خواتین کی طرف سے جشن اور مٹھائیوںکی تقسیم اور نوافل کی ادائیگی کاسلسلہ دوسرے روزبھی جاری رہا۔ گزشتہ روز خواتین رہنماو¿ں ، شعبہ خواتین کی عہدیداران اور کارکنان رائے ونڈ اور ماڈل ٹاو¿ن جاکر سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو مبارکباد دیتی رہیں جبکہ بعض خواتین نے مسلم ٹاو¿ن میں واقع سیکریٹریٹ میں جمع ہوکرخوشیاں منائیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ نسرین نواز، فرزانہ بٹ، رخسانہ کوکب، شاہجہاں، راحت افزاودیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کودرپیش تمام مسائل حل کرکے عوام کو ان کی محبت کابھرپور جواب دے گی۔