لاہور(لیڈی رپورٹر) عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما نوشابہ ضیاءنے کہا ہے کہ آج کے مادیت پرست معاشرے نے خاندانی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے، فلاحی ادارے بوڑھی ماو¿ں کی پناہ گاہ بن رہے ہیں اور اولاددنیا کمانے میں مست ہے،وقت کاتقاضاہے کہ نوجوان نسل کوماو¿ں سے محبت اور ادب سکھایا جائے اور انہیں بھولا ہو ا سبق یاد کرایا جائے۔ وہ گذشتہ روز ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ اورمنہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھےں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ اویس قرنیؓنے والدہ سے محبت اور خدمت کا وہ معیار دے دیا ہے جو انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اور اس پر عمل پیرا ہو کر امت مسلمہ خونی رشتوں سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط کر سکتی ہے۔ ماں ولادت سے قبل اور شیر خوارگی کے دوران جو تکالیف برداشت کرتی ہے وہ مامتا کے عظیم جذبے کے باعث ہے۔ بچے کی تربیت میں والدہ کے خصوصی کردار کو اسلام بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ اسلاف کی زندگیوں پر نظر دوڑائیں تو وہ ماں کی محبت میں فنا دکھائی دیتی ہیں اس لیے انہیں ظاہری و باطنی طور پر رفعتیں نصیب ہوئیں۔ جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے کا مطلب ہے کہ ساری عبادتیں مل کر بھی ماں کی خدمت کے برابر نہیںہو سکتیں۔
نوجوان نسل کو ماﺅں سے محبت اور ادب سکھایا جائے: نوشابہ ضیاء
May 14, 2013