لوزیانا (نوائے وقت نیوز) امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اور لینز میں مدرز ڈے پریڈ پر فائرنگ سے دو بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔ نیو اور لینز پولیس حکام کے مطابق مدرزڈے پریڈمیں تین سو کے قریب افراد شریک تھے۔ دو یا تین افراد نے اچانک ان پرفائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 10 برس کے دو بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے، گولیاں زیادہ تر افراد کے جسموں کو چھو کر گزر گئیں جس سے وہ معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی یا ان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو ڈھائی ہزار ڈالر نقد دینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ: ”مڈردے“ پریڈ کے دوران فائرنگ‘ 2 بچوں سمیت 19 افراد زخمی
May 14, 2013