کولوراڈو (آن لائن)برطانوی شہزادہ ہیری انسانی احرام بنانے کے لئے گھوڑا بن گئے۔ دل نہ بھرا تو فٹ بال میدان میں اپنے جوہر دکھائے۔ شہزادہ ہیری اپنے بھتیجے یا بھتیجی کو گھوڑا بن کر سیر کرانے کی تیاری نہیں کر رہے بلکہ امریکی فوجیوں کےساتھ جمانسٹک کی تربیتی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔امریکی ریاست کولوراڈو کی یو ایس ایئرفورسز اکیڈمی میں شہزادہ ہیری دیگر فوجیوں کے ساتھ گھوڑا بنے۔ ساتھی تو لڑکھڑا کر گر گئے لیکن شہزادہ ھیری کے قدم جمے رہے۔ یہاں سے ہیری نے کیا فٹ بال فیلڈ کا رخ اور وہاں بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آج کل امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ نت نئے کرتبوں اور حرکتیں کرکے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
کولوراڈو: شہزادہ ہیری فوجیوں کے ساتھ گھوڑا بنے
May 14, 2013