خواتین کو ووٹ سے محروم رکھنے کے معاہدے کی کاپی سامنے آ گئی

May 14, 2013

لوئر دیر (نوائے وقت رپورٹ) لوئر دیر میں مذہبی اور سیکولر جماعتوں نے ملکر خواتین سے ووٹ کا حق چھین لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لوئر دیر میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی کے معاہدے کی نقل نجی ٹی وی کو مل گئی جس کے مطابق طے ہوا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والی جماعت یا فرد پر 50لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ معاہدے پر مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، اے این پی اور تحریک انصاف کے نمائندوں کے دستخط ہیں۔

مزیدخبریں