میاں چنوں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوامی فتح ہے۔ لیگی قیادت قوم کی تعمیروترقی کا وعدہ پوراکرے گی، نوازشریف ملک سے اندھیرے ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار بیگم مجیدہ وائیں نے مبارکباد دینے آنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیٹ پر منتخب ہونے والے ایم این اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے میاں چنوں میں مسلم لیگ (ن) کا وجود وائیں خاندان سے منسوب ہے، آج مجھے جو کامیابی عطا ہوئی ہے اس میں بیگم مجیدہ وائیں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انکی کوششوں کے بغیر میرا کامیاب ہونا ممکن نہیں تھا۔ مجیدہ وائیں نے بات کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ(ن) پر عوام نے جو اعتماد کیا ہے میاں برادران انکو ٹھیس نہیں پہنچائے گے۔ میاں نوازشریف وزیراعظم بن کر ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے اب وقت آگیا ہے عوام کو مشکلات سے نکالا جائے۔ مسلم لیگ (ن) ہاﺅس میں لوگ مبارکبادیں دینے کے لئے جوق در جوق آ رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ وائیں، رانا محمد یوسف، چودھری اعجاز لطیف، لیاقت علی ضیائ، میاںانصر علی وائیں اور شیخ نذر مسعود قمر نے بھی مبارکباد دی۔
مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوامی فتح ہے: مجیدہ وائیں
May 14, 2013