سیالکوٹ (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سب سے بڑے مجرم صرف آصف علی زرداری ہیں۔ انہوں نے بھٹو خاندان کا سیاسی ورثہ تباہ کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب صرف شہباز شریف ہی بنیں گے۔ میں پارٹی کے فیصلوں کا پابند ہوں۔ وہ پیر کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھٹو خاندان نے جو اپنے خون سے داستان رقم کی تھی جو سیاسی ورثہ بنایا تھا وہ آصف علی زرداری نے چار پانچ سال میں تباہ و برباد کر دیا ہے۔