پنجاب میں دھاندلی کے ثبوت آنے لگے، وائٹ پیپر شائع کریں گے: جاوید ہاشمی

سیالکوٹ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پنجاب میں دھاندلی کے ثبوت سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور اس دھاندلی کے بارے میں ان کی جماعت وائٹ پیپر شائع کریگی۔ تحریک انصاف خیبر پی کے میں حکومت بنانے کیلئے کرپشن سے پاک لوگوں سے اتحاد کریگی تاہم وفاق، سندھ اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے رہنما امتیاز الدین ڈار کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد جناح ہاﺅس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والی دھاندلی میں انتظامیہ ملوث ہے جس پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 80 فیصد امیدوار نئے تھے۔ پنجاب میں خواتین کو وو ٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 میں پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جو تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا وہ ان کا فیصلہ ذاتی تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ کسی بھی جگہ پر نہیں بیٹھیں گے بلکہ اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے جو زبان استعمال کی ہے وہ کسی پاکستانی کو زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات میری تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور اس میں دھاندلی کا معاملہ زیر بحث آیا ہے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والے ثبوت جمع کر کے قیادت کے سامنے رکھیں گے اور اس کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کے منشور پر عمل کرنے والے لوگوں سے اتحاد کریں گے اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو حکومت نہیں بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...