لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ کاجل چوہدری نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی مایوس ہوئی ہوں اور نہ ہی شکست کا سوچا ہے اس لئے مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں‘ میں بہت حساس طبیعت ہوں کوشش ہوتی ہے کہ کسی کا دل نہ دکھے‘ ڈانسنگ میرا شوق ہے اوراچھے دوستوں کی تلاش میں رہتی ہوں۔ مجھے شوبز کی دنیا میں آنے سے پہلے لوگوں نے بہت خوفزدہ کرنے کی کوشش کی مگر میں زندگی میں کبھی بھی مایوس ہوئی ہوں اور کبھی شکست کا سوچا ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انسان جب دل سے کوئی بھی کام کرتا ہے تو اس کو کامیابی ملتی ہے۔
طبیعت حساس‘ڈانسنگ شوق، کسی کا دل نہیں دکھایا: کاجل چوہدری
May 14, 2013