سیالکوٹ ریجن کی کرکٹ ٹیم میں دوسرے علاقوں کے کھلاڑیوں کی شمولیت کا انکشاف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیالکوٹ ریجن کرپشن اور بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، چیئرمین پی سی بی چودھری ذکاءاشرف کی جانب سے ایسے ریجنز پر ایڈہاک لگانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ ریجن کے ڈسٹرکٹ عہدیداران نے لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سیالکوٹ ریجن کے کوارڈینیٹر داود میر نے دیگر ڈسٹرکٹ کے نمائندوں جن میں محمد نعمان بٹ صدر گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ، اورنگ زیب صدر شیخوپورہ ڈسٹرکٹ، میاں امجد صدر منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ، محمد آصف صدر گجرات ڈسٹرکٹ، گل نواز صدر حافظ آباد ڈسٹرکٹ کے علاوہ طاہر بٹ سیالکوٹ اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ داود میر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ریجن کرپشن اور بد عنوانیوں کا گڑھ بن چکا تھا، ایسے کھلاڑیوں کو پیسے لیکر ٹیم میں شامل کیا جاتا رہا ہے جن کا اس ریجن سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا تھا۔ سیالکوٹ ریجن کے صدر ملک ذوالفقار پاکستان کرکٹ بورڈ سے ملنے والی ماہانہ اور کھلاڑیوں کے گرانٹ کے پیسے تک کھا گئے ہیں ہمارے ڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں کے ساتھ گذشتہ چند سال سے مسلسل زیادتی ہو رہی ہے، چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف سے تمام ڈسٹرکٹ کے نمائندوں کی ملاقات کر کے سیالکوٹ ریجن کے صدر کی جانب سے ہونے والی زیادتیوں کی نشاندہی کی ہے کہ پی سی بی کے اس عمل کو سراہا ہے کہ اس نے آئین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈسٹرکٹ پر ایڈہاک لگا کر نئے الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ داود میر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ریجن سے ایسے کھلاڑی کھیل رہے ہیں جن کا اس سے کوئی تعلق تک نہیں رہا ہے۔ گذشتہ تین سال سے سیالکوٹ ریجن کی جنرل کونسل کا اجلاس تک نہیں بلایا گیا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہوئے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے سیالکوٹ ریجن کا آڈٹ کرائیں جس سے اصل حقائق سب کے سامنے آ جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...