مسلم لیگ (ن) کی فتح سے بزنس کیمونٹی میں بیداری کی لہر پیدا ہو گئی

May 14, 2013

محمد مصدق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابات میں فتح نے پورے پاکستان کو ہی نہیں بلکہ پاکستان کے ان برادر دوست ممالک کو بھی خوش کر دیا ہے جن سے پاکستان کے خارجہ تعلقات ماضی کی سطح پر باقی نہیں رہے ، ان میں سعودی عرب اور عرب امارات سرِ فہرست ہیں۔
پاکستان میں اسی فیصد بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے چیمبرز، ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا تعلق بزنسمین گروپ سے ہے جس کے نائب چیئرمین افتخار علی ملک نے نوائے وقت کو بتایا ”پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے وفاق میں میاں نوازشریف کی حکومت قائم ہونے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور اب انہیں امید پیدا ہو گئی ہے کہ توانائی کا بحران بہت جلد ل ہو جائے گا۔ 11 مئی کے روز پورا دن بجلی آتی رہی جس کے بارے میں نگران وزیراعظم نے آج اسلام آباد میں اعلان کیا کہ اس کا سبب وزارت خزانہ اور وزارت بجلی و پانی کا تعاون تھا۔ اگر ایک روزہ تعاون سے بجلی چوبیس گھنٹے مل سکتی ہے تو پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تو شروع سے ہی بزنس فرینڈلی ہے اس لئے بزنس کمیونٹی کے تمام لیڈروں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد توانائی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ اس مقصد کے لئے تمام موجود وسائل استعمال کئے جائیں گے۔ پاکستان کے برادر اور دوست ملک عرب امارات نے 250 میگا واٹ کا جو بجلی گھر بھیجا ہے اسے بھی چالو کیا جائے گا۔ گردشی قرضہ ختم کرنے کے لئے کسی دوست اسلامی ملک سے صرف چار ارب ڈالر کا قرضہ لے کر توانائی کا بحران فوری طور پر حل کرنے کی طرف ٹھوس پیش قدمی کی جا سکتی ہے۔ فیڈریشن چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میاں نوازشریف کی نئی حکومت کی اقتصادی میدان میں رہنمائی کرنے اور فوری حل طلب مسائل کے لئے بزنس پینل کی طرف سے ایک راو¿نڈ سیل کانفرنس کا انعقاد کیا جائے جس میں نئی حکومت کو درپیش اقتصادی چیلنجز اور ان کا ممکنہ حل ان کے سامنے رکھا جائے کیونکہ اس وقت بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول پیدا کرنے اور بیروز گاری ختم کرنے کے لئے اپنا موثر کردار بہت احسن انداز میں ادا کر سکتی ہے۔
ستارہ گروپ آف کمپنیز کے سربراہ میاں ادریس سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال تو ایسے گزرے ہیں کہ نئی سرمایہ کاری کے بارے میں سوچنا تو دور کی بات پرانی سرمایہ کاری کو چالو رکھنا ہی مسئلہ بنا ہوا تھا۔
لاہور چیمبرز آف کامرس کے سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ” ابھی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار نہیں سنبھالا ہے لیکن ہفتے کے پہلے بزنس ڈ پر ہی سٹاک ایکسچینج نے زبردست نے زبردست سلامی پیش کرتے ہوئے انڈیکس بیس ہزار تین سو تک پہنچا دیا ہے کیونکہ اب سرمایہ کاروں کو یقین ہو گیا ہے کہ ایک نئی بزنس دوست حکومت وجود میں آ رہی ہے اس نئی حکومت کو چاہیے کہ سب سے پہلے بجلی کا بحران ختم کرنے اور گیس لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کرنے کی طرف توجہ دے۔

مزیدخبریں