اسلام آباد (اے پی اے) پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں عالمی میڈیا نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اس کی بھرپور کوریج کی۔ عالمی میڈیا نے انتخابات کو تاریخی اور جمہوریت کا تسلسل قراردیا۔ دنیا بھرکے میڈیا نے انتخابات اور نواز شریف کی کامیابی کو نمایاں کوریج دی اور اپنے اپنے انداز میں تبصرے کئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا نواز شریف تیسری بار اقتدار سنبھالنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین نے کہا پاکستان میں پہلی بار اقتدار ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو منتقل ہوگا جو تاریخی بات ہے۔ تحریک انصاف نے متاثر کن انداز میں پڑھے لکھے نوجوانوں تک رسائی حاصل کی۔ امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق نواز شریف نے متاثر کن کامیابی حاصل کی لیکن عمران خان کی تحریک انصاف نے مقابلہ زبردست کیا۔ وال سٹریٹ جرنل نے ساٹھ فیصد ٹرن آو¿ٹ کو شاندار قرار دیا اور توقع ظاہر کی نئی حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے گی۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا نواز شریف کے نئے دور حکومت میں پاکستان امریکہ تعلقات کیا رخ اختیار کرتے ہیں اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ بھارتی میڈیا نے بھی پاکستانی انتخابات میں گہری دلچسپی لی۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی نے کہا نواز شریف نے شاندار کامیابی حاصل کی تاہم ان کو معاشی مشکلات سمیت دیگر سخت چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
اخبارات
برطانوی، امریکی اخبارات نے انتخابات کو تاریخی، جمہوریت کا تسلسل قرار دیدیا
برطانوی، امریکی اخبارات نے انتخابات کو تاریخی، جمہوریت کا تسلسل قرار دیدیا
May 14, 2013