خیبرایجنسی میں مکان پر راکٹ آگرا ایک بچہ جاں بحق‘ 8 افراد زخمی

خیبرایجنسی (نوائے وقت نیوز) خیبر ایجنسی میں مکان پر نامعلوم سمت سے راکٹ فائر ہوا، جس سے ایک بچہ جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں مکان پر نامعلوم سمت سے راکٹ فائر ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔ راکٹ گرنے سے مکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتاہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...