دھاندلی کے ثبوت نہیں ملے، ہارنے والے کھلے دل سے شکست تسلیم کریں: کمشن برائے انسانی حقوق

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان کمشن برائے انسانی حقوق نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ 11 مئی کو کئے گئے عوام کے فیصلے کا احترام کریں اور کچھ بھی ایسا کرنے سے پرہیز کریں جو جمہوری نظام کو پٹری سے اتار دے۔ اس بات پر زور دینے کی وجہ یہ ہے کہ پورے ملک میں ایچ آر سی پی کے انتخابی جائزہ کاروں کو 11 مئی کو منظم دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پاکستان کمشن برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن زہرہ یوسف نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابی نتائج پر کچھ سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ایچ آر سی پی تمام جماعتوں کو یاد دلانا چاہتا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل کی تجدید کو تہہ و بالا نہیں کیا جانا چاہئے۔ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ایچ آر سی پی کو ملک میں کسی مقام پر بھی باضابطہ اور منظم دھاندلی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ یہ بیان ایچ آر سی پی کی تمام ملک میں انتخابات کا مشاہدہ کرنے والی ٹیموں کی تحقیق پر مبنی ہے۔ بلوچستان میں مناسب سکیورٹی کی عدم موجودگی کی وجہ سے انتخابی عمل بُری طرح متاثر ہوا۔ کچھ حلقوں سے بے ضابطگیوں کے متعلق سنگین قسم کی شکایات موصول ہوتی رہیں اور نتائج کے اعلان میں بہت زیادہ تاخیر بھی بے چینی کا سبب بنی۔ بلوچستان اور دوسری جگہوں سے موصول ہونے والی شکایت پر غیر جانبدارانہ طور پر توجہ مبذول کی جائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جو لوگ الیکشن میں ہار گئے ہیں وہ بغیر ثبوت کے الزامات کی بنا پر جذبات کو اشتعال دینے کی بجائے اپنی شکست کو خوش اسلوبی سے تسلیم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...