تحریک انصاف کا پنجاب میں قومی اسمبلی کی 25 نشستوں پر دوبارہ گنتی کا مطالبہ

لاہور+پشاور(نوائے وقت رپورٹ+ایجنسیاں) تحریک انصاف نے پنجاب میں قومی اسمبلی کی 25 نشستوں پر دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کے بعد جو بھی نتائج ہوں گے قبول کریں گے۔ سپورٹس مین ہوں جو بھی نتائج ہوئے نوازشریف کو مبارکباد دوں گا۔ آج لاہور میں پارٹی قیادت انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پریس کانفرنس کرے گی۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پی کے میں حکومت سازی کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ ترجمان نعیم اللہ کے مطابق عمران خان نے ہسپتال میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دھاندلی کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔ لاہور اور دیگر اضلاع میں بھی پی ٹی آئی کے نتائج تبدیل کئے گئے جس کے ثبوت الیکشن کمشن میں پیش کرینگے۔ ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمشن میں شنوائی نہ ہوئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ علاوہ ازیں رہنما تحریک انصاف شفقت محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن انتخابات میں دھاندلی کا نوٹس لے۔پی پی 125 اور 122 پر دھاندلی ہوئی۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنماءحامد خان نے خواجہ سعد رفیق کے ہاتھوں شکست کا الزام شریف برادران پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران دھاندلی کر کے حکومت نہیں چلا سکیں گے۔پیر کو لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاجی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف نے نوجوانوں کو بیدار کیا ہے‘ الیکشن کمشن کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہونے دیں گے۔ دریں اثناءگورنر خیبر پی کے شوکت اللہ نے صوبائی صدر پی ٹی آئی اسد قیصر کو ٹیلیفون کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر نے کہا کہ اکثریتی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...