خیبر پی کے: تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی میں اتحاد‘ عمران نے پرویز خٹک کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

لاہور + پشاور (نوائے وقت رپورٹ + بیورو رپورٹ + ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان خیبر پی کے میں حکومت سازی کے لئے اتحاد ہو گیا، عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کو وزیر اعلیٰ خیبر پی کے مقرر کر دیا ہے جبکہ کے پی کے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سراج الحق سینئر وزیر اور وزیر خزانہ ہونگے۔ خیبر پی کے میں منتخب ہونے والے تمام آزاد امیدواران نے دونوں جماعتوں کو اتحاد کی یقین دہانی کرا دی۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک اور اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں نے خیبر پی کے میں حکومت سازی کے لئے اتحاد کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ خیبر پی کے میں وزیر اعلیٰ خیبر پی کے تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سراج الحق سینئر وزیر اور صوبائی وزیر خزانہ ہوں گے۔ دوسری جانب خیبر پی کے میں منتخب ہونے والے آزاد امیدواران نے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ علاوہ ازیں عمران خان اور جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنما¶ں نے خیبر پی کے میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا۔ سراج الحق سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل پرویز خٹک نے ملاقات بھی کی جس میں صوبے میں حکومت سازی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اعظم سواتی بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان اسرار اللہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے پرویز خٹک کو وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نامزد کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے صوبے میں مل کر حکومت بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ عمران خان نے فون پر رابطہ بھی کیا تھا۔ حکومت سازی کے حوالے سے 90 فیصد معاملات طے ہو گئے، دونوں جماعتوں نے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف نے خیبر پی کے میں حکومت سازی پر ہمخیال جماعتوں سے مذاکرات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف خیبر پی کے میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کیلئے پرعزم ہے اور ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کیلئے مرکزی اور صوبائی قیادت کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری پرویز خٹک، صوبائی صدر خیبر پی کے اسد قیصر، شاہ فرمان اور عاطف خان شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان رابطوں کے بعد عمران خان کو رپورٹ پیش کرینگے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ان کی جماعت کا یہ م¶قف ہے کہ عوام نے جسے مینڈیٹ دیا ہے اس جماعت کو حکومت سازی کا حق حاصل ہے اور اس میں رکاوٹیں نہ پیدا کی جائیں۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی کے دعوے کر رہی ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان باضابطہ رابطوں کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف خیبر پی کے میں 34 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے تاہم صوبے میں حکومت قائم کرنے کیلئے تحریک انصاف کو مزید 17 نشستوں کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کے صوبائی صدر اسد قیصر کے مطابق اکثریت کی بنیاد پر حکومت قائم کرنا تحریک انصاف کا حق ہے۔ دوسری جانب جمعیت علماءاسلام بھی صوبے میں مخلوط حکومت بنانے کی دعویدار ہے۔ جے یو آئی کے رہنما اکرم خان درانی نے اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپا¶ سے ملاقات بھی کی ہے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل پرویز خان خٹک نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاﺅ سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے پرویز خان نے بتایا کہ خیبر پی کے میں حکومت کی تشکیل کے لئے آفتاب خان شیر پاﺅ کو عمران خان کا پیغام پہنچا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...