پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم نہیں کیا گیا: شاہد خاقان

اسلام آباد (آئی این پی) پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ختم نہیںکیا گیا۔  ایران پر عائد عالمی پابندیوں کی وجہ سے منصوبے پر عمل کرنے میں مشکلات ہیں اور ان مشکلات کو دور کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری رہیں گے۔  وزیراعظم نواز شریف کی ایران کے صدر سے ملاقات میں اس منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے سی این جی کی گیس کم کرنے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میںکمی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا ایران کا دورہ کامیاب رہا ہے۔ ہم نے ایرانی صدر کو بتایا ہے کہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں کی وجہ سے منصوبے پر فوری عمل درآمد ممکن نہیں ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے پٹرولیم کے  سینئر حکام کی جلد ملاقات ہو گی جس میں عالی پابندیوں کے خاتمے کے امور پر  بات چیت کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...