مکہ مکرمہ(این این آئی)رواں سال حج کے موقع پر شد ید گر می ہو گی ‘درجہ حرارت 39سے 47درجے سنٹی گر یڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ آئند ہ 20سال بھی حج کے موقع پر موسم شدید گرم رہے گا ۔ خادم حرمین شر یفین شا ہ عبداللہ کی ہدایت پر سعودی وزارت حج نے عازمین حج کو شدید گرمی کے موسمی اثرات اور لُو لگنے سے بچنے کے لئے آگاہی پر وگرام وضع کر لیا ہے ۔سعودی وزارت صحت نے بھی حج کے دوران مختلف وبائی امراض کی روک تھام کے لئے اپنا آپریشنل پلان وضع کر لیا ہے - سعودی عر ب آنے والے تمام عازمین کے لئے گردن توڑ بخار ‘انفلوئنز اورپولیو وغیرہ کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے‘ سعودی عرب پہنچنے پر انہیں ائر پورٹ پر ہی پولیوکے قطرے دوبارہ پلائے جائیں گے -اس کے علاوہ دنیا بھر میں قائم سعودی سفارت خانوں کو جلد ہی خصوصی مراسلہ جاری کیا جا رہا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ عازمین حج کو ویزے کے اجراء سے قبل ان بیماریوں سے بچائو کی حفاظتی ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ لازمی طور پر چیک کیا جائے -