ڈھاڈر (این این آئی) ڈھاڈر میں گذشتہ ہفتے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں قتل ہونیوالی معذور لڑکی کی والدہ کی درخواست پر پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ واجد خلجی کی موجودگی میں قبرکشائی کرائی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی ہے مزید تفتیش ڈھاڈر پولیس کر رہی ہے۔