پیمرا میں غیر قانونی بھرتیاں سابق قائم مقام چیئرمین کی درخواست ضمانت 21 مئی تک ملتوی

May 14, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق قائم مقام چیئرمین پیمرا ڈاکٹر عبدالجبار کی درخواست ضمانت کی سماعت 21مئی تک ملتوی کر دی ۔ جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے پیمرا میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عبدالجبار کی دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی۔

مزیدخبریں