کابل/ نیویارک (اے پی اے) انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے مطابق افغانستان کا پڑوسی ملک پاکستان اپنے ہاں طالبان قیادت کی محفوظ پناہ گاہوں پر کریک ڈاؤن میں ناکام رہا ہے جہاں سے وہ شدت پسندی کی ہدایات جاری کرتے ہیں۔آئی سی جی کی رپورٹ میں کے اختتام میں کہا گیا کہ مجموعی صورتحال یہ ہے کہ افغانستان کے جن علاقوں سے نیٹو افواج نکل چکی ہیں وہاں شدت پسندوں کے حملوں اور دہشت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ادھراے ایف پی کیمطابق غزنی کی مارکیٹ پر راکٹ حملے میں 8افراد زخمی ہو گئے۔
پاکستان طالبان کی پناہ گاہوں پر کریک ڈاؤن میں ناکام رہا:انٹرنیشنل کرائسس گروپ
May 14, 2014