جھنگ (نامہ نگار) کوتوالی پولیس نے بستی عطاء والی جھنگ کے ارشد محمود کی درخواست پر جھنگ ڈسٹرکٹ بار کے 8نامزد اور 60دیگر وکلاء کے خلاف خلیفہ دوئم کے نام کی بے حرمتی اور لوگوں کی مذظہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا واضح رہے کہ چند یوم قبل جھنگ بار کے رکن آصف ندیم کو تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او رانا عمر دراز اور دیگر اہلکاروں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں وکلاء کے شدید احتجاج پر متذکرہ ایس ایچ او کوتوالی اور دیگر پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج ہوا جھنگ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء مسلسل تین یوم سے مقدمہ میں نامزد پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں مدعی اور ارشد محمود نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جھنگ بار کے وکلاء نے ایس ایچ اوکوتوالی عمر دراز کا نام استعمال کرتے ہوئے توہین آمیز نعزے لگائے اس کے نام میں خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروقؓ کا نام بھی شامل ہے اس طرح احتجاجی مظاہرین نے درخواست گزار کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا تاہم نہ تو کوئی پولیس آفیسر اور نہ ہی کوئی وکیل اپنے خلاف درج مقدمات میں گرفتار ہوا ہے۔