زائد بل کی وصولی: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت پانی و بجلی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی

May 14, 2015

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بجلی صارفین سے اربوں روپے اضافی بل وصول کرنے کیخلاف دائر درخواست پر وزارت پانی و بجلی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ بینچ پر مشتمل سنگل بینچ نے کی ۔گزشتہ روز عدالت میں تحریک انصاف کی جانب سے ایڈووکیٹ فرخ ڈار پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوسکا ۔ فاضل جج نے وزارت پانی و بجلی کو رپورٹ عدالت میں جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ بجلی صارفین سے اربوں روپے اضافی بل وصول کرنے کیخلاف دائر درخواست میں سیکرٹری پانی و بجلی ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور بجلی سپلائی کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے ۔

مزیدخبریں