عمران نے بنی گالہ کے باہر مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کر دیا

May 14, 2015

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر مظاہرہ کرنے والے خیبر پی کے ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھرتیوں سے متعلق نیب تحقیقات کرے گا جن کی درست بھرتیاں ہیں انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ بدھ کو بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

مزیدخبریں