ملتان : تحریک انصاف کے اعظم سواتی خیبر پی کے سے سینیٹر منتخب،مسلم لیگ ن کے ارکان نے مجھے ووٹ نہیں دئیے، ہارنے والے جے یو آئی ف کے امیدوار کا الزام

ملتان :  (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اعظم ہوتی کی وفات سے خالی ہونیوالی خیبرپی کے سے سینٹ کی نشست پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے جیت لی۔ بدھ کے روز خیبرپی کے اسمبلی ہال میں پولنگ صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک جاری رہی انتخابی نتائج کا اعلان صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ خیبرپی کے اسمبلی نے دوسری مرتبہ تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اعظم سواتی نے70ووٹ جبکہ مدمقابل امیدوار جے یو آئی کے غلام علی نے41ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 124اراکین میں سے 117ایم پی ایز نے بدھ کے روز سینٹ کے انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کئے پانچ اراکین بیرون ملک دورے کی وجہ سے اپنے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔ دریں اثناء جے یو آئی کے شکست کھانے والے امیدوار غلام علی نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے انہیں ووٹ نہیں ڈالے جس کی وجہ سے انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...