گیمبیا کے صدر نے پاکستانی نژاد چیف جسٹس علی نواز چوہان کو برطرف کردیا

بنجول (گمبیا) (اے ایف پی) گمبیا کے صدر یحییٰ جامع نے گذشتہ سال تعینات کئے گئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی چیف جسٹس علی نواز چوہان کو برطرف کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں کوئی سرکاری اعلان جاری کئے بغیر برطرف کیا گیا ہے۔ انہیں گذشتہ سال 6 مارچ کو مقرر کیا گیا تھا ان کی جگہ کورٹ آف اپیل کے صدر عمانوئیل فیگبینل کو قائم مقام چیف جسٹس بنا دیا گیا ہے۔ نواز چوہان کو پہلے 3 سال ہیگ میں سابق یوگوسلاویہ دور میں عالمی کریمینل ٹربیونل کا جج بنایا گیا تھا۔ اب وہ 14 ماہ سے گمبیا میں چیف جسٹس تھے۔گمبیا کے ایک مقامی وکیل نے علی نواز چوہان کی برطرفی کو غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...