لاہور (خبر نگار) صدر آل پاکستان ایکسچینج کمپنیز شیخ علاؤالدین نے سٹیٹ بینک کی طرف سے ڈالر کی خریداری اور فروخت پر منافع 25 پیسے سے بڑھا کر ایک فیصد کرنے کے فیصلے کو ملکی معیشت کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے انہوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور سٹیٹ بینک کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارا یہ مطالبہ تسلیم کر لیا انہوں نے کہا کہ اس سے کرنسی کی ناجائز خرید وفروخت ختم ہو گی زرمبادلہ کے ملکی ذخائر بڑھیں گے ہنڈی حوالے کے غیر قانونی کاروبار میں کمی ہو گی۔