لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے سیلز ٹیکس آڈٹ کے نام پر تاجر برادری کے کاروباری یونٹس،دفاتر،دکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارنے کی شکایات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایف بی آر کو ایسے کاروبار دشمن اقدامات اٹھانے سے روکے جس سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے۔
تاجروں ، صنعت کاروں پر ٹیکس کا بوجھ نہ بڑھایا جائے : خواجہ خاور رشید
May 14, 2015