اسلام آباد (پ ر) پاکستان آسٹریلیا بزنس کونس (پی اے بی سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعلقات بڑھانے میں مضبوط پل کا کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار پی اے بی سی کے صدر افتخار رانا نے آسٹریلیا میں لاہور چیبمر آف کامرس کے نائب صدر محمود غزنوی کے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیے کے موقع پر کیا لاہور چیمبر آف کامرس کے ایک بڑے وفد نے سید محمود غزنوی کے ساتھ آسٹریلیا دورہ کیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات اور باہمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان، آسٹریلیا بزنس کونسل نے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا: افتخار رانا
May 14, 2015