قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کا واپڈا کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان: کرپٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کریں تو عدالت سے ریلیف لیکر واپس آجاتے ہیں، عابد شیر علی

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی میں واپڈا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کمیٹی کو بتایا کہ جلد ہی ملک بھر میں کمپیوٹرائزڈ سمارٹ میٹر نصب کردئیے جائیں گے۔ بجلی سپلائی کے میٹرز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ خیبر پی کے کے کئی اضلاع میں بل کی عدم ادائیگی واپڈا کیلئے مسئلہ ہے۔کے پی کے عوامی نمائندے تعاون کریں تو ان اضلاع میں بجلی کے میٹر نصب کئے جاسکتے ہیں۔ وزیرمملکت نے کہا کہ ادارے میں جس کرپٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے وہ عدالت سے ریلیف لے کر دوبارہ آجاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن