اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہونے والے ناروے کے سفیر لی ایچ لارسن کی نعش خصوصی طیارے میں ان کے وطن روانہ کر دی گئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق سیفران کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور دفتر خارجہ کے حکام نعش لے کر ناروے گئے نور خان ائربیس پر آنجہانی سفیر کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دریں اثنا فلپائنی سفیر ڈومنگو لیوسی ٹیریو کی میت خصوصی طیارے سے منیلا پہنچا دی گئی ہے۔