نیویارک (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور افغانستان میں کام کرنے والے نیویارک ٹائمز کے ایک بیرونی نامہ نگار نے سیمور ہرش کے دعووں کی تائید کی ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس کو پتہ تھا کہ اسامہ بن لادن کہاں چھپا ہے۔ اس کے علاوہ سی آئی اے کو اسامہ کی نقل و حرکت کا علم تھا۔ نامہ نگار کارلو ٹاگال نے اس حوالے سے تفصیل لکھی ہے۔ دریںاثناء اسامہ کو گولی مارنے کے دعویدار سابق نیوی سیل رابرٹ اونیل نے ہرش کے آرٹیکل کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔