عراق: فضائی حملے میں داعش کے نائب سربراہ ابو علاء الفعری ہلاک

بغداد ( بی بی سی + اے ایف پی+ آن لائن ) عراق کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم داعش کے نائب سربراہ ہلاک ہو گئے ۔عراقی وزارت دفاع کے مطابق امریکی قیادت میں قائم اتحاد کے جنگی طیاروں نے یہ کارروائی کی۔وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل تحسین ابراہیم کے مطابق دولتِ اسلامیہ کے نائب سربراہ عبدالرحمان مصطفیٰ محمد شمالی علاقے تل عفرکی ایک مسجد میں موجود تھے جب انھیں نشانہ بنا گیا۔عبدالرحمان مصطفیٰ ابو علاء  الفعری کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ہفتے وزارت خارجہ نے عبدالرحمٰن مصطفیٰ کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے 70 لا کھ  ڈالرکے انعام کا اعلان کیا تھا۔امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’دولت اسلامیہ اجتماعی پھانسیوں، قتل عام، ظالمانہ کارروائیوں، غارت گری، ریپ اور بچوں کے قتل کے لیے ذمہ دار ہے۔‘شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس گروپ کے خلاف امریکی قیادت میں قائم اتحاد فضائی کارروائیاں کر رہا ہے۔ترجمان پینٹا گون نے کہا رپورٹ ملی ہے لیکن تصدیق نہیں کر سکتے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...