دہشتگردی کے واقعے کی ایران نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں

May 14, 2015 | 16:42

ایرانی دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افغام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی انسانیت اور اسلام کے خلاف ہے،کراچی میں بس پر حملے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معصوم انسانوں کے قتل کے لیے کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا ہے،ترجمان مرضیہ افغام کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا مقصد پاکستانی عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے، تاہم پاکستان حکومت کے دہشتگردی کے خلاف اقدامات قابل اطمینان ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ملک پاکستان میں استحکام چاہتے ہیں، کیوں ایران کا استحکام ہمسائیہ ممالک کے استحکام کے ساتھ مشروط ہ،

اسماعلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان  نے  سانحہ صفورہ چورنگی میں جاں بحق  افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی

اپنے ایک بیان میں  پرنس کریم آغا خان   نے سانحہ صفورا چورنگی    میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے  گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ ان کی دعائیں  جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ   اسماعیلی پر امن اور عالم گیر جماعت ہے،،حملے کے محرکات سیاسی یا فرقہ وارانہ ہوسکتے ہیں ،یہ حملہ پر امن جماعت کیخلاف عقل سے عاری تشدد کی عکاسی کرتا ہے ،،پرامن کمیونٹی کیخلاف ایسی دہشتگرد کارروائی ناقابل فہم ہے، اس سے قبل   وزیراعظم نواز شریف ،آرمی چیف اور سابق صدر آصف علی زرداری  سمیت دیگر  سیاسی رہنماوں نے  پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون  اور حملے میں  قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ،سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ  واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گ

مزیدخبریں