زرداری کی نواز شریف کودہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر ممکن تعاو ن کی یقین دہانی

May 14, 2015 | 21:09

خصوصی نامہ نگار

وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کراچی اور ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی غور کیا۔ ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ سمیت ملک کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ کراچی میں امن کے قیام کے لئے وفاق صوبائی حکومت کو ہر ممکن معاونت بھی فراہم کریگا،  آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا، ملاقات کے دوران سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی مختلف نکات زیر غور آئے-

مزیدخبریں