لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے سابق کپتان انیل کمبلے کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین اور راہل ڈریوڈ کو کمیٹی میں شامل کرلیا۔ آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان راہل ڈرویڈ اور سری لنکن سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کو کرکٹ کمیٹی کے لئے 3 سال کے لئے منتخب کرلیا اور دونوں سابق کپتان اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس سے قبل 31 مئی کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔آئی سی سی نے انیل کمبلے کی بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین کی مدت میں 3 سال کی توسیع کردی جس کے بعد وہ 2018 تک چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے فرائض انجام دیں گے۔