لاہور (پ ر) چیئرمین یونین کونسل میاں محمد اکبر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی نے ثابت کر دیا کہ عوام کے دل وزیر اعظم میاں نوازشریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب میاں نواز شریف کی سرپرستی میں پاکستان عالم اسلام کا قلعہ بن کر ابھرے گا۔