کراچی (سٹاف ر پورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں معروف قانون دان منصوب قریشی قتل کیس میں پولیس نے چالان پیش کردیا۔ چالان کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکن عظمت حسین نے منصوب قریشی کے قتل کا اعتراف کیا۔ منصوب قریشی ایڈووکیٹ صولت مرزا اور شعیب خان سمیت دیگر اہم مقدمات کی پیروی کر رہے تھے۔ حالات کے مطابق ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کیا جاچکا ہے جبکہ اسے 4 گواہوں نے شناخت بھی کرلیا۔ پولیس کے مطابق منصوب قریشی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے کارکن عبدالوہاب‘ شہزاد عرف مٹھو‘ ناصر عرف گوٹرو مفرور ہیں۔