اسلام آباد (این این آئی)صدر اسلامی ترقیاتی بینک احمد محمد علی المدنی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے جکارتہ میں 17 مئی سے شروع ہونیوالے تین روزہ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ نے اجلاس میں شرکت کی دعوت پر احمد محمد علی کا شکریہ ادا کیا تاہم بجٹ مصروفیات کی بنا پر اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کو بینک کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے ہدایت کی۔
صدر اسلامی ترقیاتی بنک کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ‘ سالانہ اجلاس میں شرکت کی دعوت، وزیر خزانہ کی معذرت
May 14, 2016